بھٹکل:23/فروری (ایس او نیوز)گجرات کے وڈودرا میں اسکول گیمس فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام انڈر 17کے لئے جاری کھیل مقابلوں میں بھٹکل تعلقہ بیلکے کے ابیّ ہتلو کے مکین ناگیندر انپا نائک نے 50.28میٹر دوری طئے کرتے ہوئے اول مقام کے ساتھ گولڈ میڈل کے حق دار بنے ہیں۔
ناگیندرا نائک موڈبیدرے کے آلواس اسکول کے 9ویں میں زیر تعلیم ہے ، ناگیندرا کھیل کے میدان میں مرحلہ وار ترقی کرتےہوئے اس مقام تک پہنچاہے۔ ناگیندرا کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل تعلقہ کے مختلف اداروں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔